ایران کے مندوب کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ متحدہ عرب کی جانب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے فلور سے 3 ایرانی جزیروں کے بارے میں بے بنیاد دعوؤں کا اعادہ کیا جاتا ہے۔
ایران کے مندوب کا کہنا تھا کہ ہم اس طرح کے بے بنیاد بیانات اور دعوؤں کو اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے من گھڑت دعوے اچھی ہمسائیگی کے اصولوں نیز ملکوں کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کے منافی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ خلیج فارس کے تینوں جزائر، ابوموسی، تنب کوچک اور تنب بزرگ ہمیشہ سے ایران کا حصہ تھے اور آئندہ بھی رہیں گے اور ان کے بارے میں کیے جانے والے کسی بھی دعوے کی کوئی قانونی حثیت نہیں ہے۔
آپ کا تبصرہ